ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا OTT بگ باس 3 کی میزبانی سلمان خان نہیں کریں گے؟ نئے سیزن کا ٹیزر جاری

 ممبئی: انڈیا کے معروف ریئلٹی شو او ٹی ٹی بگ باس سیزن 3 کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

انسٹاگرام پر جاری ٹیزر میں بالی وڈ اداکار انیل کپور کا مشہور ڈائیلاگ ’جھکاس‘ سنا جاسکتا ہے۔

ٹیزر سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہوگئی ہیں کہ نئے سیزن کی میزبانی سلمان خان کے بجائے انیل کپور کریں گے۔

نئے ٹیزر میں دعویٰ کیا گیا ہے نیا سیزن دیکھ کر شائقین پچھلے سیزن کو بھول جائیں گے اور اس میں سیزن کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بگ باس 3 رواں ماہ ریلیز ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز اگلے مہینے تک ملتوی کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں