ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی حکومت میں لاقانونیت کا راج ہے، بیرسٹرسیف

پشاور:مشیر اطلاعات  خیبرپختونخواہ ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف  کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے بھی خوفزدہ ہے، جعلی حکومت میں لاقانونیت کا راج ہے۔

مشیر اطلاعات  خیبرپختونخواہ نے کہاکہ  فارم 47 کی جعلی حکومت  نے فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغض میں ملک کو بنانا ریاست بنایا گیا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اس فسطائیت اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں