ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

Sessions Judge Malir and lawyers, High Court doors closed for Silain

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، درخواست امین انور، شوکت کورائی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں پیمرا، وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن 21 مئی 2024 کو جاری کیا، پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔

اس میں کہا گیا کہ پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا مقف نہیں سنا گیا ہے، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں