ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ گئی

 لاہور: میں گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ، بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے۔ 

والدہ بچوں کو شام کو لے کر آئی اور پھر چھوڑ کر چلی گئی، بچے لاوارث سڑک پر پڑے رہے، بعدازاں مقامی افراد نے بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔

 پولیس کے نائٹ پٹرولنگ افسر نے بچوں کو تحویل میں لے کر تحفظ مرکز منتقل کردیا۔ 

متاثرہ بچے نے بتایا کہ انہیں ان کی ماں چھوڑ کر گئی ہیں جبکہ ان کے والد گھر پر ہیں، بچے نے مقامی افراد کو اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں