ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑے گی، خورشید شاہ

incidents

  کراچی: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے  کہ تحریک انصاف (  پی ٹی آئی ) سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمن کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، مولانا   زیرک سیاست دان ہیں اور پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں ان کو اپنی سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے، ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے، ملک میں اس وقت 80 لاکھ ملازمین ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں