رفح: غزہ کی رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک مصری فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصری فوج پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔
مصری فوج کی جانب سے بھی رفح کراسنگ کے نزدیک فائرنگ میں اپنے فوجی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔مصری فوج کے ترجمان مطابق فائرنگ میں بارڈر سکیورٹی کے لیے تعینات مصری فوجی کی شہادت ہوئی۔
