پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئی میکرون نے رفح میں اسرائیلی حملوں پر برہم ہوتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر انسانیت کا لحاظ کرتےہوئے غزہ سے فوجیں باہر نکال لے، نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری ظلم ہے۔
خیال رہے کہ رفح میں صہیونی طیاروں نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے بے گھر افراد کے کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
