ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیل کا ایک اور حملہ، 21 فلسطینی شہید

بیت المقدس :غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ حملہ مغربی رفح کے علاقے المساوی میں ہوا جہاں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا کیمپ موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق رفح میں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو انٹرنیشنل میڈیکل کور کے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جسے اسرائیلی فوج کی جانب محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا اور فلسطینیوں کو اس علاقے میں منتقل ہونے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل رفح میں اسرائیلی فوج نے  محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر بمباری کی تھے جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں