ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

  کراچی: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا ان کا جلد شادی کرنے کا پروگرام نہیں ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ شادی صحیح بندے سے ہونی چاہئے چاہے تاخیر ہوجائے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جارہی ہیں اور وہ اس شے کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں انہیں اخلاقیات کے علاوہ دوسری چیزیں متاثر نہیں کرتی ہیں اور لوگوں میں یہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن انہیں ایسا شخص مل گیا جو انہیں صحیح لگا تو وہ پھر دوسری شادی کرلیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں