اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے شیخ مجیب الرحمن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منسوب بیان کی وضاحت جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا 1971 کا موازنہ سیاسی مقابلے میں تھا، پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی لیکن کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، رہنما نااہل کئے گئے، دوبارہ گنتی میں نشستیں کم ہوئیں اور پھر اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ تو دیکھیں 1971 میں ملک کے ساتھ کیا ہوا جو اب کیا جا رہا ہے، یہ ہے ہمارا بیانیہ ہے، پی ٹی آئی عوامی لیگ اور عمران خان شیخ مجیب نہیں ہیں۔
