ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدت کیس میں آج جو کچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ تھا: بیرسٹر گوہر

 راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کیس میں آج جو کچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے آج انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا،یہ گفتگو عدالت کے ڈیکورم کے خلاف تھی جج صاحب کو خاور مانیکا کو روک دینا چاہیے تھا لیکن نہیں روکا۔ جج پر دباؤ ڈالا گیا کہ کیس نہ سنیں اور وہی ہوا،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 9 بجے ہونا تھا، 9 بجے پراسیکیوٹر موجود نہیں تھا، عدالت نے 10.30 کا وقت دیا، جو آج ہوا ہے یہ انصاف نہیں ناانصافی ہے یہ انصاف کا قتل ہے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں