نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت 49.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ، حکام نے بڑے شہر میں پانی کی قلت کا انتباہ دیا ہے۔
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے نئی دہلی میں ” گرمی کی شدت ” میں اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن دہلی کے دو مضافاتی اسٹیشنوں نریلا اور منگیش پور پر درجہ حرارت توقع سے9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
انڈین محمکہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق 30 ملین سے زیادہ آبادی والے شہر میں آج نھی درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے ، لوگوں کو احتیاط برتنے کے لیے ریڈ الرٹ وارننگ نوٹس جاری کر دیے گئے۔
آئی ایم ڈی کا ریڈ الرٹ ایک انتباہ ہے جس میں”ہر عمر کے لوگوں میں گرمی سے بیماری اور ہیٹ اسٹروک ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے ۔ رات کے وقت بھی گرمی شدت میں اضافہ رہے گا ۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ شمال مغربی اور وسطی بھارت میں گرمی کی لہر جمعرات سے “بتدریج کم ہونے کا امکان ہے”۔
یاد رہے کہ مئی 2022 میں بھی نئی دہلی کے کچھ حصوں میں 49.2 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوا تھا ۔
سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل اور شدت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
