مقبوضہ بیت المقدس:صہیونی ریاست کے 3 فوجی حماس کے خلاف کارروائی میں مارے گئے جب کہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق رفح میں حماس کے خلاف لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے مزید 3 فوجی ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک کے خلاف لڑائی کے دوران مرنے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 290 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی حماس مجاہدین کو پکڑنے کے لیے ایک عمارت پر چھاپا مارنے گئی تھی، تاہم داخل ہوتے ہی زور دار دھماکا ہوا، جس میں تین صہیونی اہل کار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت 20 سالہ امیر گلیلوف، 21 سالہ اوری بار اور 21 سالہ آئیڈو ایپل کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ تینوں اسٹاف سرجنٹس تھے۔
