ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رفح پر وحشیانہ بمباری، دنیا بھر کے شوبز ستارے اسرائیل پر برس پڑے




فوٹو : ایکسپریس ٹریبونفوٹو : ایکسپریس ٹریبون

  کراچی: رفح میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف پوری دنیا سے شوبز ستاروں نے سخت تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی حملوں سے گزشتہ روز رفح میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں 45 مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے مظلوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

fdfsdffsfdfsdffs

 

عمران عباس نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ فوری جنگ بندی ہونی چاہئے، جب برطانیہ بھی جنگ بندی کا مطالبہ کررہا ہے تو مسلمانوں کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ زندہ جلنے والے بچوں اور بڑوں کا درد محسوس ہونے کیلئے کسی مذہب کا نہیں بلکہ صرف انسان ہونا ضروری ہے۔

ہالی وڈ کی نامور اداکارہ جینا اورٹیگا نے سوال اٹھایا کہ لوگ جنگ بندی پر مباحثے میں مصروف ہیں جبکہ ہزاروں بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے، آخر انسانیت کہاں ہے۔

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے رفح حملوں پر سخت رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

fsfdffsdfdfsfdffsdfd

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں