ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی جو ازسرنو تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں