ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی، قومی خزانے پر بڑا بوجھ

اسلام آباد: پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی حکومت کیلئے درد سر بن گئی، موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ساڑھے 5 ہزار ارب روپے سے زائد سود ادا کرنا پڑا جو گذشتہ مالی سال کی نسبت 54 فیصد زائد ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 5 ہزار 5 سو 18 ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے گئے ، ان میں سے 4 ہزار 807 ارب روپے مقامی قرضوں پر اور 710 ارب روپے بیرونی قرضوں پر سود ادا کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ میں مجموعی اخراجات بھی 36.6 فیصد بڑھ گئے ۔گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کی نسبت موجودہ مالی سال میں یہ اخراجات 3665 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 682 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ان میں جاری اخراجات 12 ہزار 333 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ  گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3582 ارب روپے سود ادا کیا گیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں