ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹر ک کا عوام پر 70ارب روپے کا دعویٰ جھوٹا، منعم ظفر کا چیئر مین نیپرا کو خط

against K Electric

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی جانب سے کراچی کے عوام پر 70ارب روپے کی رقم واجب الادا ہونے کے دعوے کے حوالے سے نیپرا کے چیئر مین وسیم مختار کو خط ارسال کر دیا ہے۔

منعم ظفر نے خط میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا کراچی کے عوام پر 70ارب روپے واجب الادا ہونے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور جھوٹا ہے اور یہ دعویٰ غلط اعدادو شمار اور بوگس دستاویزات کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کا یہ دعویٰ خود نیپرا دو مرتبہ مسترد کر چکا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر نے خط میں چیئر مین نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے 70ارب روپے کے دعوے کی نیپرا قوانین کی روشنی میں شفاف تحقیقات کی جائے اور واضح تحریری فیصلہ کیا جائے تاکہ کے الیکٹرک آئندہ اس جھوٹے دعوے سے باز رہے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک خود اہل کراچی اور قومی اداروں کی نا دہندہ ہے اور کے الیکٹرک انتظامیہ کراچی کے عوام پر 70ارب روپے کے جھوٹے دعوے کی آڑ میں کراچی کے عوام کے کلاء بیک کی مد میں 53ارب، ڈبل بینک چارجز کے 13ارب اور میٹر رینٹ کے 11ارب روپے ہڑپ کرنے کی سازش کر رہی ہے جو کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہو گی جبکہ کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کے 177ارب روپے اور این ٹی ڈی سی کے 662ارب روپے کی بھی نا دہندہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں