اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان( این ڈی ایم اے ) نے گرمی کے حوالے سے جون کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جون میں سندھ اورپنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے، سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹنڈواللہ یار،مٹیاری،سانگھڑمیں ہیٹ ویوکاامکان ہے، پنجاب میں رحیم یارخان اور بہاولپور کیاضلاع میں ہیٹ ویومتوقع ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ31مئی سے5جون تک بالائی علاقوں میں گردآلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش متوقع ہے اس کے علاوہ چترال،دیر،بٹگرام،ملاکنڈ،صوابی،مردان،مانسہرہ،ایبٹ آبادمیں چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
