ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان بریک اپ کی خبریں گرم ہیں اور اب ملائیکہ نے ایک مبہم سی پوسٹ بھی ڈال دی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو گڈ مارننگ کا پیغام دیتے ہوئے ایک قول پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ زمین کا سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔

fsfdasfdsfsfdasfds

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ایسے لوگوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کو دوسروں سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یہ زندگی میں سب کے پاس چند ہی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں یہ خبر گردش میں ہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان پانچ برس تعلق کے بعد جدائی ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں