ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، علیمہ خان

  راولپنڈی : بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی  ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے، ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی  کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  روزانہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں