ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی شرح  میں دوبارہ  اضافہ شروع، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

before Ramadan

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل ڈیڑھ ماہ کمی کے بعد  گزشتہ   ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےٹماٹر کی قیمتوں میں 11.25 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 3.62 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 2فیصد اور دال چنا کی قیمتوں میں 1.04 فیصد جبکہ  کیلے کی قیمتوں میں 1.78فیصداضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  آلو کی قیمتوں میں 1.23فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 0.52 فیصد، تازہ کھلے دودھ کی قیمتوں میں 0.56 فیصد اور دہی کی قیمتوں میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں