ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ، شارع فیصل پرعوام کی بڑی تعداد شریک

people participated

کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا جارہا ہے۔

شہر قائد کے شارع فیصل پر جاری غزہ مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مارچ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفربھی شریک ہیں۔

مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونج رہی ہے اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں