ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی ماہ نورعلی سنگاپور جونیئر اوپن اسکواش کی چیمپئن بن گئیں

Junior Open Squash champion

سنگاپور: اسکواش کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی، پاکستانی پلیئر ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

رپورٹ کے مطابق قومی پلیئر ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل معرکے میں ماہ نور علی نے سیکنڈ سیڈ چین کی فینگ چن کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 6-11 ، 7-11 اور 4-11 رہا۔  یاد رہے کہ ماہ نور علی نے اس سے قبل آسٹریلین جونیئر اوپن میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں