ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف سائفر کا جعلی کیس بنانے والے حساب کیلیے تیار رہیں، علی گنڈاپور

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سائفر کیس میں بری ہوگئے ہیں، جعلی کیس بنانے والوں سے حساب لیں گے، وہ حساب کے لیے تیار رہیں۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے گاڑیاں نکالنے والے بھی حساب دیں گے۔ غلطیاں مانی جائیں مزید غلطیاں نہ کی جائیں۔ قبائل نے اس ملک کے لیے قربانیاں دیں لیکن ان کے وسائل نہیں دیے جا رہے، ہر مشکل وقت میں قبائل نے اپنا کردارادا کیا اب ان کو حقوق دینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے حقوق نہیں دے رہا، اس کے خلاف مارچ کریں گے۔ صحت کارڈ کی رقم 36 ارب روپے تک بڑھا رہے ہیں جب کہ علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کریں گے۔عرصہ دراز سے جاری 500 ترقیاتی منصوبوں کو اس سال مکمل کریں گے، ترقیاتی منصوبے صرف تختیوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہر سیکٹرمیں ترقی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں