ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے گھریلو ، صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا

Loadshedding

اسلام آباد: ملک کے گھریلو ، صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا۔بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی آمدن میں کمی پر پریشان ہیں، قیمتوں میں اضافہ بجلی کی کھپت میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔

ڈسکوز کی بجلی کھپت میں کمی سے متعلق دستاویز کے مطابق فیسکو میں صنعتی صارفین نے 18 فیصد، زرعی صارفین نے 12 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، فیسکو کے کمرشل صارفین نے بھی بجلی کا استعمال دو فیصد کم کر دیا۔

فیسکو کی مجموعی فروخت میں 11فیصد کمی آئی۔دستاویز میں کہا گیا کہ گیپکو کی صنعتی کھپت میں 4اعشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے، لیسکو میں صنعتی صارفین نے 15 فیصد کی خریداری کم کی جبکہ گھریلو صارفین نے 3 فیصد بجلی کا کم استعمال کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق میپکو میں بی تھری گیٹیگری کے صارفین نے 26 فیصد بجلی کی خریداری کم کر دی، پیسکو میں صنعتی صارفین نے 17.2 فیصد اور بلک کنزیومرز نے 32 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، سپیکو میں گھریلو صارفین نے 14.3 فیصد اور کمرشل صارفین نے 20 فیصد بجلی کی خریداری کم کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں