پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد،بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا،5 لاکھ کا شتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
مریم نوازکا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے گے، کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط چھ ماہ میں واپس کرے گا، قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکاراگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔
