ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے 962 سکھ یاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری

لاہور:پاکستان نے بھارت کے 962 سکھ یاتریوں کو مذہبی تہوار کے لیے ویزے جاری کردیے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 962 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد بھارتی یاتری 8 جون کو واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گوروارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب 16 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی۔  بھارتی سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا جائے گا۔

10 جون کو بھارتی مہمان گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے، 11 جون کو گورودوارہ سچاسودا فاروق آباد کی یاترا کے بعد واپس ننکانہ صاحب جائیں گے، 12 جون کو یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچیں گے اور وہاں ایک رات قیام کے بعد اگلے دن گورودوارہ روڑی صاحب ایمن آباد حاضری دیتے ہوئے گورودواراہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں