پیرس:ترکیہ نے یورپی چیمپئن شپ کے میچ میں اسرائیل کو شکست دے کر اپنی کامیابی فلسطینیوں کے نام کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ کی ٹیم نے اسرائیلی ٹیم کو 0-6 سے شرنناک شکست دی۔ میچ کے اختتام پر ترکیہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
ترکیہ کے کھلاڑیوں نے بعد ازاں اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی نہیں کیا اور میچ میں کامیابی کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا۔ اس موقع پر غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کیے گئے۔
