ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سولر بجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں