ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الاضحی: قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

arrested

  لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی گئی۔

قیدیوں کی سزاوں میں کمی اور رہائی سے متعلق سمری منظوری کیلئے عید سے قبل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

سمری منظور ہونے کی صورت میں دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی، دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔

قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں