ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی نصیرت کیمپ پر بمباری، مزید 32 فلسطینی شہید

 نصیرت کیمپ کے ایک اسکول میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 صیہونی فورسز کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے اسرائیلی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں