ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی انیل کپور کریں گے

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار انیل کپور پہلی مرتبہ ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی کریں گے۔

جیو سینما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انیل کپور کی تصویر کے ساتھ اداکار کی سیزن 3 کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر نے کی تھی جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نے نبھائی۔

واضح رہے کہ شو کے امیدواروں کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن لوگ اس کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، شو 21 جون سے نشر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں