ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی این ایس اصلت کی بحرہند میں جاپان اوراسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں

  کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحرہند میں جاپان اوراسپین کے بحری جہازوں کے ساتھ  مشترکہ مشقیں کیں۔

پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کےدوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز ’’سازا ‘‘ کےساتھ بحری مشق کیں۔

اس دوران پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت اسپین کے بحری جہازایس پی ایس کینارس کے ساتھ  بحری مشق میں شامل رہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں کامقصد خطےمیں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر یقین رکھتی ہے،پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کےساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کےعزم کا مظہرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں