ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ہیرامنڈی‘ اسٹار شرمین سیگل نے شدید ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

 ممبئی: نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز کی وجہ سے ان کی دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

شرمین سیگل ویب سیریز کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہے اور ان کی اداکاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ صرف منفی ہی نہیں بلکہ مثبت باتیں بھی کرتے ہیں اور انہیں علم ہے کہ لوگوں کا ردعمل ہمیشہ مختلف قسم کا ہوتا ہے۔

شرمین سیگل کا کہنا تھا کہ بڑی سی دنیا میں بہت سے لوگوں کی رائے الگ ہوتی ہے اور اب انہوں نے اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کردیا ہے اور وہ اپنی ذہنی صحت پر کافی عرصے سے کام کررہی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں