ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اروشی روٹیلا پاک بھارت ٹاکرے میں نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ایک مقابلے کی کمائی ہی پورے ٹورنامنٹ پر بھاری ہوتی ہے۔

یہ میچ پاک بھارت شائقین کے لیے بہت اہم ہوگا، دونوں ممالک کے متوالے میچ دیکھنے کے لیے نیویارک کا رُخ کررہے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

s2s2

اداکارہ کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر بھی پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کرکٹر شبمن گِل کو سپورٹ کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

s1s1

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں