ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی دارالحکومت میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملہ، اسپتالوں میں آپریشنز ملتوی

لندن: برطانوی دارالحکومت میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملے کی وجہ سے اسپتالوں میں آپریشنز سمیت دیگر امور ملتوی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے، جس کے بعد مختلف اسپتالوں میں آپریشنز، ٹیسٹ، پروسیجرز، خون سمیت دیگر ٹیسٹس اور اہم طبی ا مور ملتوی کردیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ لندن کے کئی اسپتالوں میں سائبر حملے کے بعد کمپیوٹر ائزڈ نظام متاثر ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں کاغذی ریکارڈ کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مریضوں کے خون سمیت دیگر ٹیسٹ کمپیوٹر نظام کے بجائے کاغذ کے ذریعے ارسال کیے جا رہے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات میں خدشے کا اظہار  کیا گیا ہے کہ لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملے  میں روسی ہیکرز کا گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں