ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے وفاقی بجٹ 24-2025 میں تعلیم کے شعبے کےلیے 20ارب 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم کے لیے صرف 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں یہ ایک سال میں تقریباً 140فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے جوحکومت کی تعلیم کے شعبے میں ترجیح کا مظہر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران کیے گئے اقدامات سے تعلیم کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں اس قدراضافے کے لیے اعتماد ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں