ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے، عمر ایوب

 سرگودھا: تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنماء و اپوزیشن لیڈ ر  عمر ایوب  کا کہنا  ہے کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے،معاملہ ایوان میں اٹھاؤں گا کہ اپوزیشن لیڈر کا راستہ روکا گیا ہے،   انقلاب نزدیک ہے، حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے۔

عمرایوب  نے کہاکہ   قوم عمران خان کی کال کا انتظار کرے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، ہم صبح 8 بجے سے ڈی پی او چوک میں کھڑے ہیں، پولیس والے کہہ رہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ہو رہی ہے، بم ڈسپوزل اسکوارڈ اندر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالت میں نہ جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے، ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں