ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہتک عزت بل فاشسٹ مائنڈ سیٹ کا عکاس، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی: سینیٹرشبلی فراز

Defamation Bill Reflects

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے ، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، سینیٹراعجاز چودھری کا پروڈکشن آرڈرجاری کیا جائے۔

پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے، ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، موجودہ حکومت کی جمہوری نہیں ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے، ہتک عزت بل میں پیپلزپارٹی نے سہولت کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں شاید لوگ گھاس کھاتے ہیں، پیپلزپارٹی شریک جرم ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر ہتک عزت بل منظور نہیں ہوسکتا تھا، اسلام آباد کی تین سیٹوں پر دھاندلی کرکے نتائج تبدیل کئے گئے، ٹریبونلز کے ججز کو بھونڈے طریقے سے تبدیل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں