ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل

applied in the budget

اسلا م آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزارتیں ختم کرنے کہا، ختم نہیں کیں، اسٹیٹ بینک نے نوٹ چھاپے تو مہنگائی بڑھے گی، بجٹ میں صرف پیوند لگائے گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پٹرول لیوی پر20 روپے لگایا گیا ہے، ٹیکس سے تنخواہ دارطبقہ پربوجھ پڑ ے گا، جوٹیکس دے رہا ہے ایسی سے ٹیکس لیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ این ایف سی سے متعلق بات نہیں کی گئی، سیمنٹ، ادویات اوردودھ مہنگا کیا جارہا ہے، ہم پر70ہزارارب روپے کابیرونی قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی بات نہیں کی گئی، کیاملک کواصلاحات کی ضرورت نہیں ہے؟ آئی ایم ایف نے اصلاحات کامنع نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں