ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خسارے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی استحکام کی پالیسیاں اہم ہدف

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی استحکام پر توجہ مرکوز کرلی ہے ، مالیاتی استحکام کی پالیسیوں کو بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ کے اہم اہداف میں عوامی مشکلات کو کم کرنا، زرعی شعبے کی ترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا، برآمدات کو بڑھانا، صنعتی ترقی کو فروغ دینا اور کاروبار کو مضبوط بنانا ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ ملکی اور بین الاقوامی محاذوں پر معیشت کو درپیش موجودہ چیلنجوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، اور حکومت پختہ عزم رکھتی ہے کہ عوام دوست، کاروباری موافق اور ترقی پسند وفاقی بجٹ پیش کیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کی وصولی کا ہدف 12 کھرب روپے سے زیادہ مقرر کرنے کا امکان ہے، کیونکہ رواں مالی سال 2023-24 کے دوران محصولات میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ  اس بجٹ  میں خسارے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی استحکام کی پالیسیوں  کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ محصولات کی حرکات ، اقتصادی استحکام، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کی تخلیق بجٹ کی اہم خصوصیات ہوں گی ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 بلین ڈالر سے 8 بلین ڈالر کے قرضے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، کیونکہ پاکستان اپنی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کرہا ہے تا کہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں