ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

 لاہور: پاکستان ریلویز کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان ،کرایوں میں رعایت عید کے تینوں دن ،تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی تاہم رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔

عید سپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، ریلوے انتظامیہ نے پشاور براستہ راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، خانیوال، ملتان، بہاولپوراور کراچی کے درمیان چلنے والی (13Up,14Dn) عوام ایکسپریس کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

عوام کو یہ سہولت عارضی بنیاوں پر3ماہ کے لیے حاصل ہوگی تاہم فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا،میانوالی اسٹیشن پر ریلویز پولیس اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت رسپانس نے مسافر کی جان بچالی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں