ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی، فواد چودھری

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نے کل کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے ہی بے قابو ہے، مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے فںڈز کا اختیار وزرائے اعلی کو دیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے اعلی کو جوابدہ بنانا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اخراجات پر قابو نہیں پایا جاتا نقصان ہوتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں