ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: کشتی ڈوبنے سے ہلاک تارکین وطن کی تعداد 49 ہو گئی، 140 تاحال لاپتا

یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 140 مسافر تاحال لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 260 مسافروں میں سے 71 کو بچالیا گیا، جن میں سے 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مرنے والوں میں کم از کم 6 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں۔واضح رہے کہ افریقا سے آنے والے تاریک وطن کی کشتی یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔

حکام کے مطابق کشتی میں 260 افراد سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہری تھے، تمام تارکین وطن یمن پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں