ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خالی اسامیاں کے باعث ملازمین دبائو کا شکار ہیں،واپڈا یونین

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اسکیل 1سے 15تک کے ملازمین کو واپڈا سی بی اے یونین کے مطالبے پر ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الائونس (بونس)دینے کے احکامات جاری کرادیے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا جبکہ 16 اسکیل کے ملازمین کے لیے یونین کے اسرار پر وفاقی سیکرٹری انرجی پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے اس حوالے سے پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی اور مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری انرجی پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ ادارے میں ملازمین کی 80ہزار سے زائد جگہیں خالی ہیں جس کے باعث بقیہ ملازمین پر کام کا شدید دبائو ہے اور ایک ملازم سے 10 آدمیوں کا کام لیا جا رہا ہے جس کے باعث ہمارے ملازمین سخت مسائل اور دبائو کا شکار ہیں، تمام ملازمین کو بنا تفریق ہر سال کی طرح ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الائونس (بونس) دیا جائے تاکہ وہ اس مہنگائی زدہ دور میں اپنے اہل وعیال کے مسائل میں کمی لاسکیں۔ یونین کے اس مطالبے پر وفاقی سیکرٹری انرجی پاور ڈویڑن نے فوری طور پر تمام ڈسکوز کے اسکیل ایک سے 15 تک کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الائونس کی منظورکرلیا لیکن یونین کے قائد نے اس منظوری کو ردِ کرتے ہوئے تمام ملازمین بشمول 16، اسکیل کو بھی کارکردگی الائونس دینے کا بھرپور مطالبہ کیا جس پر وفاقی سیکرٹری نے یونین کے اسرار پر اُمید دلاتے ہوئے کہا کہ بقیہ ملازمین بشمول 16اسکیل کیلئے بھی پیش رفت کو عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر یونین کے قائدین عبداللطیف نظامانی اور خورشید احمد نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کو یونین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونین ملازمین کی خوشحالی اور ان کی مراعات کے لیے کوششیں بروئے کار لاتی رہی ہے اور اُمید ہے کہ ملازمین مزید ایمانداری ودیانت داری سے اپنے ادارے کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں