اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا ، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی ۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی دینی خدمات کی بھی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کے لیے پر امن جدوجہد کو فروغ دیا۔
