اسلام آباد(آن لائن) حکومتی اتحاد ایک دفعہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ایوان بالا میں ہاتھ کر گیا ‘ تحریک انصاف کو سینیٹ میں تاحال کوئی کمیٹی نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو سینٹ کی 9 کمیٹیاں ملنی تھی۔پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ آپس میں بندر بانٹ کر رہے ہیں،ابھی تک ہمیں ایک کمیٹی بھی نہیں دی، اس معاملے پر ڈپٹی پرائم منسٹر، قائد ایوان اسحاق ڈار اور چیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس انہوں نے احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔