اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور اس فیصلے کو فوری معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔جمعرات کوالیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعاکی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
قانون کے برخلاف ہے.الیکشن ٹربیونلز تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے۔ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی ۔اپیل کو آج جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔