ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس : مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب کی منی لانڈرنگ کا ضمنی چالان جمع

 لاہور: ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کرا دیا جس میں ان پر ایک ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چارج عائد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب روپے کو بنیاد بنا یا گیا ہے۔ ایف آئی نے چالان میں کہا ہے کہ ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی۔

اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا آج ایف آئی اے نے چالان میں کہا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے، عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ ایف آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ مونس الٰہی کو تین کال اَپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں