اینٹیگا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹیگا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 28 ویں میچ میں انگلینڈ نے عمان کیخلاف 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 3.1 اوور میں حاصل کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر ناٹ آئوٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فل سالٹ 12 اور ول جیکس 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔جونی بیئرسٹو 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
